Source : Yahoo

سگریٹ کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر
31 اگست 2018 (20:03) 2018-08-31

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور وزارت صحت تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے اور سگریٹ مہنگا کرنے کے لئے  وزارت خزانہ سے رابطہ کرے گی۔ سگریٹ کے پیکٹ پر تصویر ی وارننگ کے قانون پر عمل در اآمد کروانے کیلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی جائیگی،انہوں نے ٹوبیکو کو کنٹرول سیل کو ہدایت کی کہ عوام کو تمباکو کے نقصانات اور ترک تمباکو نوشی سے آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائے ،انہوں نے یہ بات ٹوبیکو کنٹرول سیل سے بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔


ای پیپر