بیک ڈوررابطے ,صدر اعتزاز احسن ؟اپوزیشن کا خفیہ منصوبہ ؟
کیپشن:   Source : Yahoo
31 اگست 2018 (19:48) 2018-08-31

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما و صدارتی امیدوار بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کےلئے پرامید ہوں،تحریک انصاف سمیت دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سے قبل بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا جب کہ اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی امیدوار بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ امیدہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی،تحریک انصاف سمیت جماعتیں اس حیرت میں مبتلا ہیں کہ کہیں بیک ڈور رابطے حکمران جماعت کو شکست دے ہی نا دے کیونکہ اکثر یہ ہی سنا جا تا رہا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ،،، اور ایسا نہ ہو کہ زرداری صاحب کا اعتماد سچ ثابت ہو جائے اور وزیر اعظم عمران خان دیکھتے ہی رہ جائیں ۔

حکومتی پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے متعدد اراکین نے مولانا فضل الرحمان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے ووٹ دینے کا یقین دلایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان نے ووٹ دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی لیکن ان کی جماعت تحریک انصاف نے اشارہ دیا ہے کہ وہ الیکشن میں انہیں کامیاب کرائے گی۔

پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے الیکشن سے 4 دن پہلے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن صدارتی انتخابی مہم پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں،وہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے ووٹ دینے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے دوران پی پی کے صدارتی امیدوار کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے جس میں اپوزیشن کے 2امیدواروں کی وجہ سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کی انتخابی مہم کےلئے رابطوں کا ٹاسک خورشید شاہ کے سپرد کیا گیا ہے۔وہ کل سے ووٹ مانگنے کےلئے اسلام ا?باد میں ڈیرے لگائیں گے۔

اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں۔صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر ا?صف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔


ای پیپر