حکومت کا پی سی بی ور پی ایس ایل کا الگ الگ چیئرمین لگانے کا فیصلہ

31 اگست 2018 (19:07)

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے چیئر مین بھی الگ الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے دونوں عہدے اپنے پاس رکھے تھے اور وہ سپر لیگ گورننگ کونسل کے بھی سربراہ تھے ۔وزیر اعظم عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کیلئے احسان مانی کو نامزد کر دیا ہے.

اب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی دوست ذاکر خان پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور ذاکر خان کے نام پر پی سی بی افسران نے بھی اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔

مزیدخبریں