وزیر اعظم ہاﺅس کی موجودہ گاڑیوں کو نیلام کرنیکا عملی اقدام
کیپشن:   Source : Yahoo
31 اگست 2018 (18:26) 2018-08-31

اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی نیلامی کا اشہار جاری کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر تینتیس (33) گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا۔ان گاڑیوں میں آٹھ بی ایم ڈبلیو، چار ، مرسیڈیزبنز، ٹیوٹا، ہنڈولا اور سوزوکی کی تین گاڑیاں شامل ہیں۔ان گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاوس میں 17 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم ہاوس کی گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کریں گے اور اس سے جو آمدن ہو گی وہ قومی خزانے میں جائے گی۔


ای پیپر