جوہی چاولہ کی پاکستان آمد

کراچی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا جوہی چاولہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔ جوہی کی مقبولیت بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہے اور ان کے چاہنے والے جہاں بھی ہوں ان کی تعداد کم نہیں ، جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ کہ کراچی اور ممبئی ایک جیسے ہیں، مجھے یہاں آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ روز طارق روڈ اور کلفٹن کے بازاروں میں برقع پہن کر شاپنگ بھی کی۔
In Karachi, out for lunch to the Boat Club with family friends... and then to the movies ...a delightful Pakistani romcom 'Jawani Phir Nahin Ani' ... which coincidentally had a full Indian girl/ Pakistani boy love story ???????????????????????????? pic.twitter.com/UtNHyCbIhf
— Juhi Chawla (@iam_juhi) August 31, 2018
کراچی آمد پر ان کی سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کیا اور پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ کراچی میں ہیں اور کھانے کے لیے عزیز دوستوں کے ہمراہ بوٹ بیسن جا رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، اتفاق سے اس میں بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اپنے عز یزو اقارب سے ملنے اپنے شوہر جے مہتا کے ہمراہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔گزشتہ روز جوہی چاولہ نے کراچی میں اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جہاں انکے رشتے داروں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں کراچی کے ساحل پر بھی گئیں جہاں خاصی دیر وہ لطف اندوز ہوتی رہیں۔ جوہی چاولہ ایک دو دن مزید پاکستان میں رہینگی۔