Source : Social Media

تنقید سے تنگ وزیر اعظم عمران خان نے سوالوں کا جواب دیدیا
31 اگست 2018 (17:33) 2018-08-31

اسلام آباد :نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا کی تنقید سے تنگ آکر میڈیا کی شخصیات کو تمام گزارشات پیش کر دیں ، عمران خان نے کہا آپ تنقید کر لیں میں تنقید سے گھبرانے والا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا جائے پھر کھل کر تنقید کریں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں۔اپوزیشن کی بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کمزور ہے ہمیں اس سے کوئی خطرہ نہیں ،احتساب شروع کیا تو سب کہیں گے جمہوریت خطرے میں ہے ۔

ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات کریں، میڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔ڈی پی او پاکپتن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے واضح جواب دیا اور کہا یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن کے معاملہ سے تمام حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔ماضی کے دور حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا غیر ملکی دوروں پر اربوں خرچ کیے جس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہو ا صرف اسی صورت میں کسی بھی ملک کا دورہ کیا جائیگا اگر اس میں ملکی مفا د ہو گا ۔اقوام متحدہ کے دورے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپنے 4دن ضائع نہیں کرنا چاہتا ،ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا ہم نے اپنی ٹیم منتخب کی ہے اس لئے وزیر خارجہ ہی اس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیرا عظم عمران خان کو فرانسیسی وزیر اعظم کی دوبار فون کالز آئیں لیکن وزیر اعطم عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں تھوڑی دیر تک بات کرونگا.

ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات کریں، میڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔

ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی، امریکہ سے لڑ نہیں سکتے، ان سے تعلقات بہتر کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


ای پیپر