آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں: آصف زرداری
31 اگست 2018 (15:40) 2018-08-31

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بینکنک کورٹ کراچی آمد کے موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاو?نٹس کیس کے سلسلے میں دوبارہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہو گئے جہاں سے انہوں نے 20 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

بینکنک کورٹ آمد کے موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے؟۔ جس پر سابق صدر نے اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔سابق صدر کی عدالت آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کا معائنہ کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ کو کلیئرقرار دیا گیا۔اس سے قبل بینکنگ کورٹ کی جانب سے آصف علی زرداری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں تاہم انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کو 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ آج بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکاو?نٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، غنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں جب کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور انور مجید کے 3 صاحبزادے عبوری ضمانت پر ہیں۔


ای پیپر