پٹرول اور ڈیزل کل سے سستا ہونے کا امکان 
31 اگست 2018 (12:22) 2018-08-31

اسلام آباد: پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول 2 روپے اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک کل یکم ستمبر سے سستا ہونے کا امکان ہے ،قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے کی جائے گی ۔ دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے ۔


ای پیپر