ہر تحریک میں نواز شریف ہی پارٹی کی قیادت کرینگے :مریم نواز 
30 ستمبر 2020 (19:48) 2020-09-30

لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سی ای سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے تمام مشکلات کےباجود واضح پیغام دیدیا ہے کہ قائد صرف نواز شریف ہی ہیں ،آئندہ چلنے والی تحریک میں نوازشریف ہی پارٹی کی قیادت کرینگے ۔

مریم نواز نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے نکلتا کسی اور کے نام سے ہے ، نواز شریف کی تقریر کےبعد آزادی اظہار ملنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جا تا ہے ۔

نواز شریف کی پارٹی قیادت کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کا کوئی مسئلہ نہیں ہمارے قائد اور رہنما نوازشریف ہی ہیں۔


ای پیپر