سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
30 ستمبر 2020 (17:43) 2020-09-30

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں پھر 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی ہے،ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کی کمی سے 1886 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے،آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے،اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔


ای پیپر