ایم امجد خان نیازی نئے نیول چیف مقرر
30 ستمبر 2020 (17:34) 2020-09-30

اسلام آباد :وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیاز ی کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،ذرائع پی ایم آفس کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 6 اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے ۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو سربراہ پاک بحریہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ،صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر منظؤری دی ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کر چکے ہیں ،بھارت کیساتھ حالیہ تنائو کے دوران محمد امجد خان نیازی  پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں ،پاکستانی فلیٹ نے پاکستانی سمندر ی حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا یا تھا ،ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا ۔

آرمی چیف سے سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے الوداعی ملاقات کی ،آرمی چیف نے پاک بحریہ کی شاندار خدمات پر ایڈمرل ظفر محمود کی تعریف کی ،اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش گیا گیا ۔


ای پیپر