حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کیلئے اہم اقدامات
30 ستمبر 2019 (17:23) 2019-09-30

اسلام آباد : حکومت پاکستان کی طرف سے متاثرین زلزلہ میں اب تک 4632فیملی خیمے،476شیلٹر خیمے،420فل ٹینٹس تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے زریعے یہ اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ متاثرین میں6700کمبل،4800خوراک کے پیکٹ،800مچھردانیاں ،50000پانی کی بوتلیں،500کچن سیٹ،200زچہ و بچہ کٹس اور 200 گیس سلنڈرز فراہم کیے جاچکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے تحت امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ان سے ملاقات کی۔ ریلیف کیلئے جاری اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ لی ہے۔ حکومت پاکستان متاثرین کی جلد از جلد بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔


ای پیپر