سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کر لی گئی
30 ستمبر 2019 (16:52) 2019-09-30

لاہور :لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے حکم پر نیب نے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے لئے نوٹسز ان کے گھر کے باہر آویزاں کئے گئے تھے لیکن اس حوالہ سے کسی نے کوئی جوا ب نہیں دیا اور نہ احتساب عدالت میں متاثرہ فریق کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع کروائی گئی۔

عدالت نے نیب کو سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔نیب کی جانب سے اب رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے کہ سلمان شہباز کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے ۔ احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔


ای پیپر