پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن:   Photo by PCB official twitter
30 ستمبر 2019 (15:43) 2019-09-30

کراچی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہے اور پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ پچ اچھی ہے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر بہت پُرجوش ہیں۔


ای پیپر