وفاقی حکومت نے 10 بلین ٹری سونامی کا اعلان کر دیا
30 ستمبر 2019 (15:32) 2019-09-30

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد میں 125 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، پہلے مرحلے میں3 ارب 29کروڑ مقامی پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو چار سال میں مکمل ہو گا، 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت پنجاب میں 26ارب، خیبر پختونخوا میں 27ارب روپے خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جنگلات کے فروغ پر 109ارب 38 کروڑ روپے خرچ کرنے کا پروگرام بنایا ہے، وفاق منصوبے کے لیے 71ارب، صوبے 38ارب سے زائد حصہ ڈالیں گے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 15 ارب 59کروڑ روپے رکھے جائیں گے، گرین پاکستان پروگرام کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 21کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت پنجاب میں 26ارب، خیبر پختونخوا میں 27ارب روپے خرچ ہوں گے ، دستاویز کے مطابق بلوچستان میں 16ارب، سندھ میں 5 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 ارب روپے اخراجات آئیں گے۔


ای پیپر