مہوش حیات کا مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار
30 ستمبر 2019 (15:04) 2019-09-30

کراچی:معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے اْن سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا کہا تو مہوش حیات نے کشمیر پر اپنی رائے دینے سے صاف انکار کردیا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں یتیم بچے ہیں کیا آپ نے اْن کے لیے کچھ سوچا ہے؟

اِس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے مسئلہ کشمیر پر بات سے منع کیا گیا ہے۔اداکارہ کی یہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اْن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ سوال اْٹھا رہے کہ مہوش حیات کو کس نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا ہے؟


ای پیپر