وزیر اعظم کی ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت
کیپشن:   Photo by Imran Khan (official)
30 ستمبر 2019 (14:20) 2019-09-30

میر پور: وزیر اعظم عمران خان کا میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، وزیر اعظم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی۔

زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ میں زلزلے کا علم ہوا، زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ان میں موجود ہیں۔

عمران خان کی ہدایت پر متاثرین زلزلہ میں اب تک 4632 خیمے، 476 شیلٹر خیمے، 6700 کمبل، 4800 خوراک کے پیکٹ، 800 مچھردانیاں، 50000 پانی کی بوتلیں، 500 کچن سیٹ، 200 زچہ و بچہ کٹس اور 200 گیس سلنڈرز فراہم کیے جاچکے۔


ای پیپر