لاہور کی لڑکی کی آنکھوں سے خون کے آنسو
30 ستمبر 2019 (13:53) 2019-09-30

لاہور : لاہور کی رہائشی غریب گھرانے کی 18سالہ یاسمین پراسرار بیماری کا شکار ہے، آنکھوں سے آنسووں کی جگہ خون بہتا ہے، ملک میں علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کے لیے والدین کی سکت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سجپال جھگیاں کی رہائشی 18سالہ یاسمین کو 3 سال سے پہلے اچانک سر درد ہوا، جس کے بعد سے یاسمین کی آنکھوں سے آنسووں کی جگہ خون بہتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے یاسمین اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بغیر سہارے وہ چل پِھر بھی نہیں سکتی ہے۔

بیماری سے متعلق یاسمین کی والدہ کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق ملک میں یاسمین کا علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کی ان میں سکت نہیں ہے۔ وہ یاسمین کو کئی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں دکھا چکی ہیں مگر مرض تھا کہ بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے یاسمین ڈپریشن کا شکار رہنے لگیاور اس کیفیت میں اس کی آنکھوں سے زیادہ خون بہتا ہے۔

یاسمین کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک سرکاری اسپتال میں خون لگوایا، جس کے بعد سے بیٹی ہیپاٹائیٹس کا بھی شکار ہوگئی ہے۔شعبہ امراضِ چشم میو اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں کہ ٹیسٹوں کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کیا مرض ہے، تاہم ویڈیو سے لگتا ہے کہ ناک کے ساتھ کوئی رسولی ہے۔یاسمین اپنے آئیڈیل، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایک بار ملنا چاہتی ہے،وہ پرامید ہے کہ جلد صحت یاب ہوکر نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے گی۔


ای پیپر