سعودی عرب نے ایران کیخلاف کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا
کیپشن:   فائل فوٹو
30 ستمبر 2019 (11:31) 2019-09-30

ریاض: سعودی عرب نے ایران کیخلاف کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا، کہا ایران کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے فوجی کی بجائے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ سے عالمی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ ولی عہد نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ورنہ تیل کی سپلائی متاثر ہوگی اور قیمتیں ناقابل یقین حد تک بڑھ جائیں گی۔

مزید کہا سعودی تنصیبات پر حملہ ایک حماقت تھی، ولی عہد نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں معاہدے کا نیا مسودہ تیار کیا جاسکے۔


ای پیپر