فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 6 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا
30 ستمبر 2018 (11:29) 2018-09-30

اسلام آباد : سی پیک نے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھا دی، سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 6 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ سعودی وفد دورہ کے دوران گوادر پورٹ بھی جائے گا۔


ای پیپر