فوٹوبشکریہ فیس بک

بھارت روس سے جدید میزائل سسٹم ایس 400 خریدے گا
30 ستمبر 2018 (11:00) 2018-09-30

نیو دہلی: بھارت پر جنگ اور جدید ہتھیاروں کی خرید کا جنون سوار ہوگیا، بھارت اب روس سے جدید میزائل سسٹم ایس 400 خریدے گا۔

تفصیلات کے مطابق اگلے ہفتے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بھارت یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود کررہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ بزدل بھارت نے معاہدے میں یہ شرط رکھوائی ہے کہ روس یہ جدید میزائل سسٹم پاکستان کو فراہم نہیں کرے گا۔


ای پیپر