فوٹوبشکریہ فیس بک

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے کے بعد سونامی، ہلاکتوں کی تعداد 450 تک جا پہنچی
30 ستمبر 2018 (10:35) 2018-09-30

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں ہولناک زلزلے کے بعد سونامی نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 450 تک جا پہنچی سینکڑوں لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سولاویسی جزیرے میں 7.5 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز گئی۔ زلزلے کے بعد سینکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔

زلزلہ کے بعد سونامی کی 6 فٹ اونچی لہروں نے شہر پالو میں شدید تباہی مچا دی۔ تیز رفتار لہریں کئی مکانات بہا لے گئیں۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


ای پیپر