فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان
30 ستمبر 2018 (10:09) 2018-09-30

اسلام آباد: پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان ، فہیم اشرف، شاداب خان، بابراعظم اور فخرزمان کو پلاٹینم کیٹگری مل گئی، عمراکمل کی تنزلی ہوگئی۔

کرکٹ کے رنگ ، پی ایس ایل کے سنگ نئے ایڈیشن کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی لسٹ جاری۔ بابراعظم ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹگری میں آگئے۔ فخرزمان بھی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹگری میں شامل جبکہ محمد عرفان کو بھی پلاٹینم کیٹگری مل گئی۔

حسن علی کو گولڈ سے پلاٹینم کیٹگری میں جگہ ملی کامران اکمل کی بھی ترقی ہوئی، وکٹ کیپر کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں شامل کرلیا گیا۔ لاہور قلندرز کے عمراکمل پلاٹینم کیٹگری سے باہر ہوگئے۔


ای پیپر