پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھارت کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کر دیا
30 ستمبر 2018 (00:03) 2018-09-30

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے،انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ، یہ رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے شاہ محمود قریشی نے اردو میں خطاب کیا اور کہا کہ ہم رپورٹ کی سفارشات پر جلد عمل درا?مد کی سفارش کرتے ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں کمیشن کو خوش آمدید کہیں گے۔

اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے موجودہ انتخابات میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا اور اپنی مرضی کی حکومت لائے، عمران خان کی قیادت میں ہم نے نئی پاکستان کی داغ بیل ڈالی، لیکن پاکستان کو تنہا کرنے کی قوتیں غالب ہوتی نظر آرہی ہیں، پاکستان اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے مسئلے کاحل نہ ہونا خطے کےامن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے ، بھارت دہشت گردی کی آڑ میں منظم قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ، بھارت اکثر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام عالم کے سامنے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا ہے ،7دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی پامالی سہتے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان آج تک پشاور اسکول میں معصوم بچوں کے قتل عام کو نہیں بھولا ہے ،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کی پلاننگ کی۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان اور پاکستان کافی عرصے سے بیرونی قوتوں کی غلط فہمیوں کا نشانہ بن رہے ہیںافغانستان میں داعش کی عملداری باعث تشویش ہے ،اسلام آباد امن عمل کےلئے کابل میں ہونے والی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

پاکستان دہشت گردی کے نبرد آزما ہے،ہماری مسلح افواج کی کارروائیوں اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کا زورٹوٹ چکاہے،شہروں ،قصبوں کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں ،آج دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عصر حاضری ایک قاعدے کا متلاشی ہے ،موسمیاتی تبدیلی ، ماحولیاتی تنزلی ، بین الاقوامی جرائم کی روک تھام میں مشکلات درپیش ہیں۔شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہو  ئے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا ۔


ای پیپر