موسم سر ما میں نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخار سے بچنے کا آسان حل
30 اکتوبر 2019 (19:05) 2019-10-30

لاہور : موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ان علامات سے بچاﺅ کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیئیں جو فطرت کے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر ، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیںاور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے۔ دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے

ایک تحقیق کے مطابق ڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میں دیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد ، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔


ای پیپر