مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کی ملاقات کیوں ملتوی
30 اکتوبر 2019 (18:44) 2019-10-30

لاہور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات منسوخ ہوگئی، نواز شریف کی صحت کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور میں موجودگی کے دوران سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کا ارادہ رکھتے تھے اور اس حوالے سے (ن) لیگ کی قیادت کو بھی آگاہ کیا گیا تھا تاہم نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔


ای پیپر