پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر حیران کن ردو بدل
30 اکتوبر 2019 (17:27) 2019-10-30

اسلام آباد : حکومت کو ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی تجویز دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ،اسی طرح سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی سمری پر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کرے گی ۔


ای پیپر