آزادی مارچ، اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
30 اکتوبر 2019 (13:50) 2019-10-30

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر شہر کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رہیں گے، دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کیلئے سکول میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکول کھولنے کا فیصلہ کل شام کو کیا جائے گا۔


ای پیپر