اداکارہ ریما اور سشمیتا کی ایک ساتھ تصویر وائرل
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
30 اکتوبر 2019 (13:36) 2019-10-30

لاہور : معروف اداکارہ ریما خان کی بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مِس یونیور سشمیتا سین کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے سشمیتا کے ساتھ دو تصویریں اپلوڈ کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراوں نے کسی فنڈ ریزنگ شو میں حصہ لیا تھا۔

ریما خان نے امریکہ میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی سشمیتا سے ملاقات ہوئی تھی۔

اداکارہ نے سشمیتا کے ساتھ ساتھ ایک اسپیشل بچے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی۔ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہونے والی ریما خان مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔


ای پیپر