بنگلادیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
30 اکتوبر 2019 (12:19) 2019-10-30

ڈھاکہ: بنگلادیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد، آل راؤنڈر کو فکسنگ کی پیشکش کو چھپانا مہنگا پڑگیا۔

شکیب الحسن کو کئی مرتبہ فکسنگ کی آفر ہوئی مگر انہوں نے اس بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ یا ٹیم منیجمنٹ کو آگاہ نہیں کیا۔ آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن نے غلطی کا اعتراف کیا اور پابندی کو قبول کرلیا۔

دو سالہ پابندی میں ایک سال کی معطل سزا شامل ہے، اگر ایک سالہ پابندی کے دوران شکیب الحسن کا چال چلن ٹھیک رہا تو دوسرے سال کی سزا ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو انڈین پریمیر لیگ اور زمبابوے میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے دوران فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر 29 اکتوبر 2020 کے بعد کرکٹ میں واپسی کے اہل ہوں گے۔


ای پیپر