نئی اداکارائیں مجھ سے خوفزدہ نہ ہوں
30 اکتوبر 2019 (11:45) 2019-10-30

لاہور:فلمسٹارمیرانے کہا ہے کہ میں شوبز میں نئی آنے والی لڑکوںکی ہر ممکن رہنمائی اورپروموٹ کروں گی، نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں اوراسی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میرا ان اداکارائوں کو مشورہ ہے کہ انہیں مجھ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، میں ا ن کیلئے ایک اچھی رہبر ثابت ہو سکتی ہوں کیونکہ میں نے مشکلات کا دوردیکھا ہے اورمحنت اور جدوجہد کے بعدفلم انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے۔

میر انے کہا کہ بعض لڑکیاں کسی فلم میں میرا ٹائٹل رول دیکھ کرفلم نہیں کرتیں جو بذات خود شکست ماننا ہے ، سینئرز کے کساتھ کام کرنے سے آپ کو تجربہ ملتاہے ۔


ای پیپر