جے یو آئی کا حکومت ہٹاؤ مشن، آزادی کارواں کا لاہور میں پڑاؤ
کیپشن:   فائل فوٹو
30 اکتوبر 2019 (11:19) 2019-10-30

لاہور: جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کا لاہور میں پڑاؤ، کارکنوں نے مینار پاکستان پر ڈیرے جمالیے، دوپہر کو مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

لاہور آمد پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے مارچ کا استقبال کیا۔ ساہیوال میں کارکنوں سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا۔

ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا، اسلام آباد میں انتظامیہ کی تیاریاں بھی مکمل، دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔ 27 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلسہ کیلئے سوایکڑ کا گراؤنڈ تیار کرلیا گیا۔


ای پیپر