مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مزدوروں کا قتل عام
30 اکتوبر 2019 (11:12) 2019-10-30

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 5 بے گناہ مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان مزدوروں کو گھر سے نکال کر فائرنگ کر کے قتل کیا، مارے گئے افراد کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 5 بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔حریت رہنما عبدالحمید لون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔


ای پیپر