برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کروانے پر اتفاق کر لیا
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
30 اکتوبر 2019 (09:35) 2019-10-30

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد برطانیہ میں قبل از وقت اتنخاب کے عمل کو گرین سنگل دے دیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں قبل از وقت انتخابات کے حق میں 438 ووٹ جبکہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے۔ برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کروانے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ دسمبر میں ہونے والے انتخابات برطانوی تاریخ میں 1923 کے بعد پہلی بار ہو رہے ہیں۔ اس بل کی ابھی لارڈز سے منظوری باقی ہے جس کے بعد یہ برطانوی قانون کا حصہ بن جائیگا۔

اس قانون کی منظوری کے بعد انتخابات کیلئے امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے صرف پانچ ہفتے ہی ملیں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کو اختیار ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔

دوسری جانب بورس جانسن کو امید ہے کہ قبل از وقت انتخابات بریگزٹ کے مسئلے پر ان کے موقف کو مزید مضبوط کریں گے۔


ای پیپر