فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکی خلائی جہاز نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
30 اکتوبر 2018 (15:38) 2018-10-30

نیویارک: امریکی خلائی جہاز نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ناسا کے مطابق 29 اکتوبر کو پارکر سولر پروب سورج کے اتنے قریب پہنچ گیا کہ سورج اور خلائی جہاز کے درمیان فاصلہ 4 کروڑ 20 لاکھ کلو میٹر رہ گیا۔ ناسا کو توقع ہے کہ پارکر سولر پروب سورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز رفتار خلائی جہاز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلےگا۔

اس سے پہلے یہ دونوں ریکارڈ اپریل 1976 میں جرمن امریکن ہیلیوس ٹو نامی خلائی جہاز نے قائم کئے تھے۔


ای پیپر