فوٹوبشکریہ فیس بک

ہم قرض اور بھیک سے نجات چاہتے ہیں: خورشید شاہ
30 اکتوبر 2018 (13:42) 2018-10-30

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاشی صورتحال پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور معاشی مسائل کا حل نکالیں، ہم قرض اور بھیک سے نجات چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کورم کی نشاندہی کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی اہم بحث میں بھی حکومت کورم پورا نہ کرسکے تو افسوس ہی ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا اپوزیشن کورم کی نشاندہی کرنا نہیں چاہتی، اپنے ارکان سے بھی کہا کہ اجلاس چلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


ای پیپر