فوٹوبشکریہ فیس بک

پنجاب، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
30 اکتوبر 2018 (11:10) 2018-10-30

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی رنگ جمانے لگی۔ پہاڑوں پر برفباری اور یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزید سر د ہوگیا۔ جبکہ کراچی میں موسم بدستور گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، لاہور، سمیت پنجاب کے میداانی علاقوں میں خنکی بڑھ گئی۔ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ہونے لگا۔ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں بھی سردی نے پنجے گاڑھ لئے، شمالی علاقہ جات میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔


ای پیپر