Shah Mehmood Qureshi gave important advice to Govt
30 نومبر 2020 (16:24) 2020-11-30

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی ہے ،بھارت نے کوشش کی مسئلہ کشمیرکونہ اٹھایا جائے،اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان سمیت امت مسلمہ کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ تمام اسلامی ممالک نے کشمیر فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اُٹھانے کیلئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں ،اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے ،اس وقت انتظامیہ کو بھی صبر سے کام لینا چاہیے ،انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں،اپوزیشن جلسےملتوی کرے تواس کی شان میں کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے ملتوی کرنے کا اعلان کیا،اسد عمر کیخلاف پروپگینڈے کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا اسد عمرکی سکھرکی نشست میں 300سے کم لوگ تھے،تھرپارکراورمٹھی میں جلسوں کومیں نے ملتوی کیا،اسد عمرنےسکھرمیں ایک نشست کی اس کوجلسہ نہیں کہہ سکتے،اپوزیشن کو معلوم ہوناچاہیے اسوقت پوری دنیا میں عالمی وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،پاکستان میں بھی حکومت کی طرف سےعالمی وبا کو روکنے کیلئے ایس او پیز جاری کیے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے اپوزیشن اس وقت جلسے جلوسوں کیلئے ڈٹ گئی ہے ،ملتان میں پی ڈی ایم کے تمام رہنما جلسہ کرنے کیلئے متفق ہیں ۔


ای پیپر