PDM Jalsa in Multan
30 نومبر 2020 (15:32) 2020-11-30

لاہور :مریم نواز کا قافلہ ملتان کیلئے رواں دواں ہے ،مریم نواز کے ملتان جانے والے قافلے میں گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ،مریم نواز کی کار اس وقت حادثہ سے بال بال بچ گئی ،جب ان سے اگلی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے سے متعلق ایک کے بعد ایک بُری خبر سننے کو مل رہی ہے ،عالمی وبا کی وجہ سے جہاںحکومت پنجاب نے جلسہ گاہ کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا ہوا ہے وہیں پی ڈی ایم کے رہنما ئوں نے جلسہ ہر صورت میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،مریم نواز بھی لاہور سے قافلے کی صورت ملتان کیلئے نکلیں تو ان کی گاڑی اس وقت حادثہ سے بال بال بچ گئی جب ان سے آگے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ،مریم نواز کے قافلے میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں موجود تھیں .

مریم نواز کی گاڑی سے آگے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ،مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں سمندری کے مقام پر آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں، مسلم لیگ ن کی راہنماء مریم نواز  ایم فور شام کوٹ انٹرچینج پر پہنچ گئیں ، مسلم لیگی راہنما کا خانیوال کے کارکنوں نے استقبال کیا، مسلم لیگ ن کی راہنما ایک بڑے قافلے کے ساتھ ملتان جلسے کے لیے روانہ ہیں۔


ای پیپر