New prices for petroleum products
30 نومبر 2020 (21:41) 2020-11-30

اسلام آباد :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی ،ڈیزل کی نئی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں سے ڈیزل کی قیمت میں حیران کن اضافہ کر دیا ،جبکہ پٹرول ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔

فنانس ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود حکومت نے اس دفعہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیابلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ۔

عالمی منڈی میں غیر معمولی اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے ہو گئی ۔


ای پیپر