Multan Jalsa, a turning point in Pakistan's political history
30 نومبر 2020 (17:40) 2020-11-30

ملتان :پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نیا موڑ ،2 سابق وزرائے اعظم  کی بیٹیوں کی پہلی بار ایک سیاسی جلسے  میں انٹری نے ہلچل مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے میں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کے بعد بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو بھی میدان سیاست میں کود پڑیں ۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ انہیں گھر بھیج کر ہی دم لینگے ،مریم نواز نے کہا ملتان جلسہ باغ کے اندر ہو یا باہر جلسہ ضرور ہوگا .

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا ہی دوسرا روپ ہے ،حقیقی جمہوریت کیلئے ایسے حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔

واضح رہے عالمی وبا میں مبتلا بلاول بھٹو کی جگہ ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے پنڈال میں موجود ہیں ،ادھر، علی قاسم  گیلانی کو بھی رہائی کا پروانہ مل گیا، لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ  نے   علی قاسم گیلانی کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


ای پیپر