Maulana Fazlur Rehman,PDM,Multan Jalsa
30 نومبر 2020 (21:27) 2020-11-30

ملتان :مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے جذبے سے نالائق حکومت کو شکست دی ہے،ابھی  صرف ڈنڈادکھایا،تو دم دباکربھاگ گئے،ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا تم کیا چیز ہو۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ملتان جلسے کو روکنے کیلئے حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیںحائل کیں ،ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا گیا ،ملتان کےشاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا،لیکن عوام کے جذبے نے  حکمرانوں کو ملتان سے بھگایا ،انہوں نے کہا ہم آمروں کا مقابلہ کرتے رہے ہیں تم کیا چیز ہو ،ان کا خیال تھا گیدڑ بھبھکیوں  سے خوفزدہ ہوجائیں گے ،مولانا فضل الرحمن نے بڑ اعلان کرتے ہوئے کہا اب تم 13 دسمبر کے ٹاکرے کیلئے تیار ہوجائو ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا لاہور جلسے کے بعدفیصلہ کن جنگ کیلئے اسلام آباد کا رُخ کرینگے ،تمام اپوزیشن پارٹیوں نے پہلے دن سے دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا ،انہوں نے ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری مسلط کی ،ملتان میں تشدد کے خلاف جمعہ اور اتوار کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا،جب تک گیدڑ ملک چھوڑ کر بھاگ نہیں جاتا، پیچھا کرنا ہے، جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا۔

انہو ں نے کہا حکومت  کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوگئی ہے،حکومت نے مودی کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں،عمران خان کہتا تھا مودی جیت گیا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا،ان لوگوں نے کشمیر مودی کود ے دیا ،موجودہ حکومت کشمیر فروش ہے،کشمیر فروش اب فلسطین بیچنا چاہتے ہیں،  پاکستان پر ناجائز ایجنڈوں کو مسلط نہیں ہونے دیں گے،لاہور کا جلسہ ان کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا، لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہوجائے گا،ہمارار استہ روکا گیا تونتائج انتہائی خطرناک ہونگے ۔


ای پیپر