Pakistan Army Chief,COAS,Chinese Defense Minister,Important meeting
30 نومبر 2020 (18:00) 2020-11-30

راولپنڈی :پاک بھارت کشیدگی اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد چینی وزیر دفاع  جنرل فینگ ہی جی ایچ کیو دورہ پر پہنچ گئے ،عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی وزیر دفاع خطے کی بدلتی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع جنر فینگ ہی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،انہوں نے کہ ہر معاملے میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں ،انہوں نے کہا علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔

چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سکیورٹی میںپاک فوج کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے ،چینی وزیر دفاع نے مستقبل میں نئے منصوبوں ،باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔


ای پیپر