Tiktok,bloody app,Pakistan,Tiktoker,guard,died
30 نومبر 2020 (23:32) 2020-11-30

 کراچی: پاکستان میں ٹک ٹاک خونی ایپ بنتی جارہی ہے اور اب ایک مشہور ٹک ٹاکر جو فیکٹری میں گارڈ بھی تھا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے وہ اپنی ہی گن چلنے سے جاں بحق ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معیار کی ایک فلور مل میں انور علی سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیا کرتا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹک ٹاکر بھی تھا اورایک خاصی تعداد اس کی مداح بھی تھی۔ وہ اکثر ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرتا رہتا ہے اوردوستوں کا ایک گروپ اس میں اس کی مدد کیا کرتا تھا ۔

موت کا شکار ہونے والے انور علی کا دوست جس اس کے پاس ہی تھا اس نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ انور علی ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا اور اس مقصد کیلئے اس نے حقیقت پیدا کرنے کیلئے اپنی گن میں گولی لوڈ کی۔ میں نے اس موقع پر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے میری ایک نہ سنی اور اچانک گولی چل گئی جس سے انورعلی زمین پر گر گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔


ای پیپر