AQI,Lahore,ranks,countries,pollution,currently
30 نومبر 2020 (22:00) 2020-11-30

لاہور:  فضائی آلودگی میں لاہور نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس وقت لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کے تمام ممالک سے نمبر لے گیا ہے۔اس وقت لاہور کا ایئر کوالٹی اینڈیکس نمبر 423 کے سکور کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بھارت کا شہر دہلی اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی لسٹ میں کراچی بھی 12 نمبر پر اپنی پوزیشن جمائے ہوئے موجود ہے ۔اس لسٹ کے مطابق دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر کولمبیا کا بگوٹا ہے جس کا ایئر انڈیکس نمبر 2 ہے۔

یاد رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس دیکھتے ہوئے فضا میں موجود باریک ترین ذرات کے ذریعے آلودگی کی پیمائش کی جاتی ہے اور اس ترتیب زیرہ سے 5سو تک ہوتی ہے۔ یعنی جس فضا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد زیادہ ہو گی اس کے نمبر بھی زیادہ ہوں گے۔لاہور اس سے قبل بھی 2018 میں دنیا کے فضائی آلودگی ترین شہر کا خطاب اپنے نام کر چکا ہے۔


ای پیپر