Diego Maradona,legendary,footballer,killed,assassinated
30 نومبر 2020 (19:58) 2020-11-30

بیونس آئرس:لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کی موت کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے کہ ان کی طبعی موت نہیں ہوئی بلکہ ان کو قتل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ارجنٹینا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میراڈونا کو قتل کیا گیا ہو اور اس سلسلہ میں تفتیش شروع کر  دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی وزارت صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں یہ خدشہ جاری کیا ہے کہ میراڈونا کا قتل ہوا ہے اور اس خدشے کی بنیاد وہ تفتیش بتائی گئی ہے جو لیجنڈ فٹ بالر کی موت کے بعد اب تک ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے اس حوالے سے میراڈونا کی نرس کے  جھوٹے بیان کا حوالہ بھی دیا۔

اس سے قبل میراڈونا کی نرس سے جب پولیس نے تفتیش کی تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے موت والے  دن میراڈونا کو دیکھا ہی نہیں تھا اور نہ ان کے کمرے میں گئی تھی بلکہ انہیں اس جھوٹ کے مجبور کیا گیا تھا۔ جب ان سے اس جھوٹ پر مجبور کرنے والوںکے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جواب دینے سے انکار کر  دیا۔

ارجنیٹنا کی پولیس نے تفیش آگے بڑھاتے ہوئے دو ماہ قبل میرڈونا کے دماغ کا آپریشن کرنے والے سرجن ڈاکٹر لیوپولڈ ولوک کے کلینک اور گھر پر بھی چھاپہ مارا اور اس دوران انہوں نے سرجن سے تفتیش کی جس کا کہنا تھا کہ  لیجنڈ فٹ بالر کے دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد ایک شریان میں خون جمنے کے بعد یہ لازم تھا کہ اس کا آپریشن کیا جاتا۔ 

میراڈونا کے وکیل اور اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ میراڈونا کی موت کی وجہ ڈاکٹر تھا ۔ ڈاکٹر نے انہیں ادویات نہیں دیں اور اسی وجہ سے میرڈونا کا قتل ہوا ہے۔ پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور مزید حیران کن انکشافات کی امید ہے۔


ای پیپر