The people have decided that now the government has to go home: Asifa Bhutto
30 نومبر 2020 (19:32) 2020-11-30

ملتان : آصفہ بھٹو نے اپنے پہلے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اب حکومت کو گھر جانا ہوگا ،آصف زرداری نے عوامی حاکمیت کی جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے ،حکومت کو گھر بھیجنے کے مشن میں عوام کے ساتھ ہوں۔

آصفہ بھٹو نے جئے بھٹو کے نعرے سے خطاب کا آغا ز کرتے ہوئے کہا شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے ،عوام نے فیصلہ دے دیا اب حکومت کو گھر جانا ہو گا ،انہوں نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسین پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  وعدہ کرتی ہوں، ہر قدم پر بلاول بھٹو کا ساتھ دوں گی،انہوں نے کہا شہید بھٹو نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی،اب گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا  پیپلزپارٹی  کی ہر جیالی جدوجہد کےلئے تیار ہے،حکومت کو گھر بھیجنے کے مشن میں عوام کے ساتھ کھڑی ہو ں۔


ای پیپر