pm imran khan,money looted,people,return,priorities
30 نومبر 2020 (19:28) 2020-11-30

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔ 

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور شاہد کاردار کے ساتھ ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے کہا کہ  معیشت سے متعلق تازہ اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، عالمی وباسے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت کو اوپر اٹھانا دوسری ترجیح ہے،  مکمل لاک ڈان کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے، لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام سے دولت لوٹ کر غیر ملک منتقل کرنے سے ہی ان ممالک کی حالت اس قدر ابتر ہوئی ہے اور یہی  ان ممالک کی غربت کی بنیادی وجہ ہے۔ ان رقوم کے بیرون ملک جانے سے پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر صورت میں وہ اقدامات کئے جائیں گے جن کی بنیاد پر یہ رقوم واپس پاکستانی لائی جا سکیں۔

وزیر اعظم کو اس موقع پر قانونی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا اسی طرح سے عوام کی فلاح کیلئے کام  جاری رکھے جائیں۔


ای پیپر