بہت جلد عوام عمران خان کا لاک ڈائون کرنے والے ہیں:مریم نواز 
30 نومبر 2020 (18:56) 2020-11-30

ملتان :ملتان پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مریم نواز کاکہنا تھا ملتان والوں کی بہادری کی قائل ہو گئی ہوں ،تمام رکاوٹیں عبور کر کے آپ اپنے حقوق کیلئے آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں ،ملتان والو آپ کی بہادری کو سلام پیش کر تی ہوں ،مریم نواز نے جلسے میں سپریم کور ٹ سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہ فارن فنڈنگ کیس چلایا جائے ،حکومت کو گھر بھیجنے کی تحریک آخری مراحل میں پہنچ چکی ۔

مریم نواز نے کہا ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں ،میں نے سب سے کہا جلسہ ہو یا نہ ہو عوام کے پاس ضرور پہنچوں گی ،چادر اور چار دیواری کی پامالی ہو رہی ہے ،سٹیڈیم کو تالے لگادئیے گئے ،کارکنوں پر ظلم ہو رہا ہے ،نواز شریف نے مجھے کہہ کر بھیجا ہے کہ جب گھر سے نکلو تو اپنے غم چھوڑ کر عوام کیلئے نکلنا ،آج 22 کروڑ عوام کے دکھ کے سامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں ۔

مریم نواز نے عوام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عوام کے روزگار چھن جانے ،کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے ،آج روٹی 30 روپے ہوجانے اور چولہے ٹھنڈے ہوجانے کا غم ہے ،عوام کے گھروں میں غموں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے ،مریم نے کہا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا ،ایک خاتون وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کر دی ،اگر نواز شریف کی صحت ٹھیک ہو تی تو وہ ضرور ساتھ آتے ،نواز شریف لندن میں میں کوئی کائونٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ان کے خاندان کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ،اکبر بگٹی کو قتل کیا جاتا ہے اور نکے اہل خانہ کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ،محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے اور قاتلوں کو ملک سے باہر فرار کر ا دیا جا تا ہے ،کیا کوئی مشرف کو ایک دن بھی جیل میں رکھ سکا؟کیا کسی میں اتنی جرات ہے کہ مشرف کو پاکستان واپس لا سکے ؟

مریم نواز نے کرونا سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی انتظامیہ کہتی ہے کہ 300 سے زائد افراد ایک جگہ اکھٹے نہ ہوں ،انہوں نے کہا یہ بڑی عجیب بات ہے کہ کیا یہ وائرس اتنا سمجھدار ہے جو 300 لوگوں والے مجمع میں داخل نہیں ہوتا ،جو صرف اپوزیشن کے جلسوں میں تو اندر آجا تا ہے لیکن حکومتی جلسوں میں پہلے پوچھ لیتا ہے کہ یہ جلسہ حکومت کا ہے یا اپوزیشن کا ؟

مریم نواز نےبڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عوام عمران خان کا لاک ڈائون کرنے والے ہیں ،انہوں نے کہا کووڈ 19 سے پہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضرور ی ہے ،کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا ،پاکستان کو لگے وائرسوں کا علاج ضرور ی ہے ،پاکستان کو لگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے ،ملک کی ترقی ،نظام عدل اور مہنگائی کو کونساوائرس لگا ہے ،اب ان تمام وائرس کا نام عوام جانتے ہیں ۔

مریم نواز نے جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا عوام جان چکے ہیں تہمارے ہر وعدے کی طرح جنوبی پنجاب صوبہ فراڈ تھا ،عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی جو چل کم رہی اور جل زیادہ رہی ہے ،اناڑی کو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیا گیا ہے ۔


ای پیپر