Khalid Khurshid,cm GB,pti,Chief Minister,22 votes
30 نومبر 2020 (18:42) 2020-11-30

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے ایڈووکیٹ خالد خورشید 22 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئےہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں  قائد ایوان کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے ایڈووکیٹ خالد خورشید وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ انہیں 22 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن جماعت کے مشترکہ امیدوار ٗ ان کے مدمقابل ایڈووکیٹ امجد حسین کو محض9 ووٹ مل سکے۔جس کے بعد امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا حلقہ 13 استور 1 ہے جہاں سے وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ جبکہ ان کا آبائی علاقہ رٹو ہے جو کہ استور میں ہے۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خورشید کے بیٹے ہیں۔ وہ2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی جبکہ ڈٹی سپیکر نذیر احمد منتخب ہو چکے ہیں اور ان کا تعلق بھی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔


ای پیپر